تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ
سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، محقق و مدرس حوزہ علمیہ قم علامہ کاظم علی قاضی حفظہ اللہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائد محترم کو 23 جولائی کے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات، پنجاب میں عزاداری سے متعلق ایف آئی آرز، زائرین کے مسائل سمیت جی بی و پاراچنار کی صورتحال، مدارس اور نصاب کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد تمام موضوعات پر قائد محترم نے رہنمائی فرمائی اور متعدد مسائل پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ قائد محترم نے مختلف سیاسی و ملی مسائل پر بھی بعض اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ان کی انجام دہی کے لیے بنھے رہنمائی فرمائی۔

۔
۔
۔
۔