قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں جاری
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا منظور حسین اور جناب وسیم آبادی نے ملاقات کی قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میان رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر سے تشریف لائے طلباء کے وفد نے ملاقات کی قائد محترم نے فارح التحصیل طلباء کی عمامہ گزاری کی وفد میں محترم سید محمد علی حیدر،محترم میثم عباس جعفری ، محترم محمد تقی حیدراور محمد حسن کمیل شریک تھے قائد محترم نے علم و عمل کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ اخلاقِ حسنہ، تقویٰ اور خدمتِ دین کی نصیحت فرمائی۔

