• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید دیدار علی جلبانی کے چہلم میں شرکت کے لئے گوٹھ رحیم خان جلبانی ٹہری میرواہ پہنچ گئے

جعفریہ پریس -قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شہید دیدار علی جلبانی کے چہلم میں شرکت کے لئے گوٹھ رحیم خان جلبانی ٹہری میرواہ خیر پور پہنچ گئے-جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خیرپورسے ٹہری میرواہ کے راستے گوٹھ رحیم خان جلبانی روانہ ہوئے تو سخت سردی کے باوجود تنظیمی کارکنان ، جے ایس اورجعفریہ یوتھ سمیت موٹر سائیکلوں پرسوار سینکڑوں نوجوان اپنے محبوب قائد کی استقبالیہ ریلی میں شامل رہے جبکہ مرکزی نائب صدرشیعہ علما کونسل علامہ سید ارشاد حسین نقوی ، صوبائی صدرشیعہ علما کونسل علامہ محمد باقر نجفی، ضلعی صدرشیعہ علما کونسل علامہ سید اسد اقبال زیدی اورعلامہ سید محسن علی نقوی سمیت مختلف سماجی مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ تھے اور راستے بھرنوجوانوں نے استقبالیہ نعرے لگائے- رپورٹ کے مطابق جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جلسہ گاہ پہنچے تو پورا پنڈال لبیک یاحسین ، جنهن قوم جو نعرو علی ولی ان قوم جو قائد ساجد علی، ساجد سا ہوا ہے قائد نصیب نصر من الله فتح قریب کے فلگ شگاف نعروں سے پوری فضا گونج اٹھی-