26 دسمبر2021
بھٹ شاہ:
مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کنونشن میں شرکت و خطاب
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی جانب سے سکالرشپ کا اعلان کیا:
اپنے خطاب میں مرکزی سیکریٹری جنرل نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان کے بزرگ دوستان کی کاوشوں کی تعریف کی، اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ زمانے میں نظام ولایت فقیہہ ہی تشیع کی حفاظت کی ضامن ہے، دوستان نمائندہ ولی فقیہہ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ تشیع پاکستان میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے طلباء کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی جانب سے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ علامہ شبیر میثمی نے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔



