جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہفتہ کے روز نیپال میں آنے والے شدید اور خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 18 سو سے زائد افراد ‘ جن میں فقط دارالحکومت کھٹمنڈو میں 700 افراد کے جاں بحق ہونے اور پانچ ہزار افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی و بربادی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت اور آزمائش کی گھڑی میں ہمدرانہ جذبات ظاہر کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں اور عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ متاثرہ عوام کی بحالی کا کام بہتر طور پر انجام پا سکے۔