تازه خبریں

.قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی چہلم امام حسین راولپنڈی کے جلوسوں میں شرکت .مکمل رپورٹ

جعفریہ پریس  راولپنڈی 24 دسمبر 2013ء ( سکندر گیلانی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں چہلم امام حسین ؑ کا جلوس و امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اور امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہو کراپنے مقرر راستوں سے ہو کر فوارہ چوک راجہ بازار میں نماز ادا کر چکا ہے قائد محترم نے جلوس کے ہمراہ مختلف مقامات پرجا کرعزاداروں کی حوصلہ افزائی کی اور تقربیاً 4سے5کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا۔ قائد محترم جہاں سے بھی گزرتے عزاداران امام حسین ؑ لیبک یا حسین کے پرُ جوش ولولہ انگیز نعروں سے خیرمقدم کرتے رہے۔ عزداران گریہ کر کے قائد محترم کی جرات اور حکمت کو سلام پیش کرتے رہے اور جذباتی انداز میں دست بوسی کرتے رہے اس صورت حال نے جلوس عز ا میں مزید جوش و جذبہ پیدا کر دیا۔
امام بارگاہ حفاظت علی شاہ جب جلوس ذوالجناح برآمد ہواتو اس کے متولی سید اقرار حسین رضوی اور دیگر رضوی سادات فرط جذبات سے قائد محترم کو گلے لگا کر گریہ کرتے رہے۔ اور اس حساس موقع پر قائد محترم کو اپنے ساتھ پا کرماتمی جلوس کے جوش و جذبہ اور حوصلے دیدنی تھے۔
قائد محترم کے امام بارگاہ کرنل مقبول حسین پہنچنے پر\’ مجلس عزا ہزاروں کی تعداد میں عزداران کے لیبک یا حسین کے پر جوش نعروں میں تبدیل ہو گئی۔
علامہ ساجد نقوی کثیر تعداد میں علمائے کرام و شیعہ علماء کونسل کے عہدایداران ،جعفریہ یوتھ کے نوجوان اور عزاداران مظلوم کربلا کے ہمراہ کئی گھنٹوں تک مرکزی جلوس میں شریک اپنے قائد محترم کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ راجا محسن علی خان، جامعہ الکوثر اسلام آباد سے مولانا ا نتصار جعفری،مولانا زاہد حسین زہدی،مولانا افتخار جعفری ،ضلعی صدر راولپنڈی مولانا غلام قاسم جعفری،مولانا فرحت عباس جوادی،مولانا نصیر حسین موسوی،مولانا کوثر عباس حیدری ،مولانا رضا محمدخان،مولانا سید وزیر کاظمی،مولانا سجاد ہمدانی،مولانا شیخ غلام محمدفخر الدین،مولانا عبداللہ ترابی،مولانا شاکر حسین نقوی،مولانا سمش حیدر سبزواری، مولانا قاری شوکت عباس،مولانا سید محفوظ حسین کاظمی،مولانا فضل حسین ناصر،مولانا ضیغم عباس نقوی،سید حسن ساجد نقوی ، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ پرنسپل سیکرٹری ،جعفریہ یوتھ کے مرکزی صدرسید اظہار بخاری،جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری عبداللہ رضا ،میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر قلب عباس،ڈویژنل سیکرٹری سید محمود علی نقوی شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری سید نزاکت حسین نقوی،نائب صدر سید باقر حسین،سید جابر حسین کاظمی،جعفریہ یوتھ کے ضلعی صدر سید جعفر حسین نقوی،سید حمزہ جلیل نقوی ،تحصیل صدر اسد عباس جعفری،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید ذکی حیدر زیدی،آصف حسین مغل،امیر حسین بلوچ اور دیگر سینکڑوں کارکنان عزادارن کے ہمراہ موجود تھے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے عزاداروں سے کہا کہ اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزرہا ہے اتحاد و حدت ،تحمل،برداشت،برداری ، تسلیم اور بھائی چارے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ملک شرپسندعناصر ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، علماء کرام اتحادبین المسلمین کاعملی مظاہرہ کرکے اس سازش کو بھرپور طریقے سے ناکام بنادیں
علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء کرام و عزاداروں امام حسین ؑ کو ہر حال میں اخوت و بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کی تلقین کرتے ہوے کہا کہ ہر ایسے قول و فعل سے گریز کیا جائے جس سے کسی بھی مسلک کے مقدسات کے توہین کا پہلو نکلتا ہو انتظامیہ اور پولیس سے امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون کیا جائے اور انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
قائد محترم علامہ سیدساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر علماء و عہدیداران کے ہمراہ و امام بارگاہ بلتستانیہ(انگت پورہ) اور مسجد و امام بارگاہ یادگار حسین(سیٹلائٹ ٹاؤن) کے بڑے مرکزی جلوس سنگم پر موجود جہاں پر ہزاروں کی تعدا د میں عزاداران (مردوزن ) ان کے ہمراہ ہیں جب قائد محترم حساس علاقے میں جلوس میں شریک ہوئے تو عزاداروں نے لیبک یا حسین کے نعروں سے خیر مقدم کیا جب کے جلوس میں موجود ضلعی امن کمیٹی کے ممبر اور اہلسنت کے معروف عالم پیر سید اظہار بخاری (امام جمعہ جامع مسجد لا لکرتی) نے اپنے علماء کے ہمراہ قائد محترم کا خیر مقدم کیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہلیان راولپنڈی بالخصوص تاجر برادری کے تعاون اور مثبت رویئے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں امن و امان قائم رکھنے کاکریڈیٹ شہریان راولپنڈی کی باہمی راوداری اوردانش کو جاتا ہے۔
قائد محترم کی اپنے فرزندان، خاندان کے دیگر افرا د، رفقائے کار، علمائے کرام اور کارکنان کے ہمراہ جلوس ہائے چہلم امام حسین کی برآمدگی کے وقت موجودگی ،کئی گھنٹوں اور کئی کلومیٹرتک حساس مقامات پر عزاداران کے ہمراہ اور ماتم داری میں مصروف رہنے سے عزاداران کے جوش و جذبے اور حوصلے بلند ہو ئے اور لبیک یا حسین کی محسور کن صدائیں کربلا کا منظر پیش کر رہیں تھیں ۔

سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ
پرنسپل سیکرٹری قائد محترم