allama sajid ali naqvi
عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا جائے،علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کی لاہورمیں دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار
دہشتگرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں

اسلام آباد /راولپنڈی 24جولائی 2018ء ( دفتر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہورمیں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھما کے کی مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کے لو احقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب واقع سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت25افراد شہید اور 50زخمی ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں ،یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کومزیدتیز کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردوں کو خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے ۔انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ علامہ ساجد نقوی نے آخرمیں اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں۔معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعاکرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here