تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاراچنار کو یاد رکھا۔علامہ فدا حسین مظاہری

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاراچنار کو یاد رکھا۔علامہ فدا حسین مظاہری۔جعفریہ پریس (پارچنار) پاراچنار کے مرکزی خطیب و امام جمعہ و جماعت علامہ فدا حیسن مظاہری کا کہنا تھا کہ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاراچنار کے عوام کو ہمیشہ یاد رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے متاثرین پاراچنار کے لئے بھیجے گئے امدادی پیکج کی تقسیم کی تقریب میں کیا مرکزی خطیب کا کہنا تھا کہ ان پریشان کن اور نامساعد حالات کے باوجود قائد ملت جعفریہ نے ہمیشہ پاراچنار کے عوام کو یاد رکھا اور ان کے مسائل کے حل لئے کوششیں کیں ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ پاراچنار کی عوام ان کے حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہے۔واضح رہے کہ قائد ملت کی جانب سے پاراچنار کی عوام کے لئے ایک کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے دوسرے حصے کی تقسیم کی تقریب پارچنار میں منعقد ہوئی شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی وفد اس موقع پر موجود تھا
 
 
http://www.jafariapress.com/?p=12574

مزید جانیں