جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد ساجد علی نقوی نے جامعہ امام حسن مجتبی (ع) تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کا دورہ کیا . جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے جامعہ میں منعقدہ عشرہ جناب حضرت فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیھا) کی الوداعی مجلس عزاء سے خطاب فرمایا . انہوں نے اپنے خطاب میں جناب حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد عزاداری کی اہمیت کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ ہم اس مر حلہ تک پہنچیں گے جہاں عزاداری کے لیے کسی قسم کا لائسنس اور پرمنٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر ہم نہیں پہنچ سکے تو اگلی نسلوں کی ذمداری ہوگی کہ عزاداری کو اس جگہ لے جائیں جہاں عزاداری کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہ ہو . اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات سید الطاف عباس کاظمی ،سرپرست اعلی جامعہ امام حسن مجتبی (ع) علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل سرائے عالمگیر سید حسنین کاظمی اور مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر قائد محترم نے ہفت روزہ اخبارمنشور ملت کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کی.