• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کوئٹہ میں علامہ جمعہ اسدی اور قیوم چنگیزی سمیت مختلف شہدائے کرام کے گہروں کا دورہ اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ سے مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی کے گہر پہنچے اور مرحوم کے بیٹے جناب شاہد حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے وفات کو ملت تشیع کیلئے ناقابل جبران صدمہ قرار دیا۔ اس کے بعد حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ جمعہ اسدی اور ہزارہ برادری کے رہنما قیوم چنگیزی کے گہروں کا دورہ کیا ۔ اس ملاقاتوں میں علامہ جمعہ اسدی اور جناب قیوم چنگیزی نے قائد ملت جعفریہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کوئٹہ کی تازہ ترین صورتحال سے قائد ملت جعفریہ کو آگاہ کیا ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ نے مختلف شہدائے کرام کے گہروں کا دورہ کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد قائد ملت جعفریہ نے جامعہ امام صادق (علیہ السلام) کا دورہ کیا ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ امام بارگاہ سیدی آباد کا دورہ کرتے ہوئے شہداء اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ علامہ عارف واحدی اور علامہ جمعہ اسدی سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے ۔