تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تحصیل احمد پور سیال میں امداد کی تقسیم

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تحصیل احمد پور سیال میں امداد کی تقسیم

تحصیل تحصیل احمد پور سیال سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری:

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں چیئر مین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی نگرانی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام تحصیل احمد پور سیال کے متاثرہ علاقوں محلہ امیر ٹاؤن، بستی غازی آباد، محلہ سعید آباد، بستی ہوت سیال، بستی سجاول چڈھڑ، محلہ عباس پور، محمد محلہ، کشک بلوچ، ربادی نواں، چک نورنگ، جہانیاں شاہ، سمندوآنہ موڑ، فتح پور، آبادی شاہ یوسفی، چاہ عباس، بستی سیال فقیر، بستی نامدار سیال، کوٹ والا نمبر ٢۔ میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری
تحصیل احمد پور سیال میں سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان، شخصیات اور مومنین نے قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، قومی جماعت کے کارکنان اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے معاونین و رضاکاران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعائیں بھی کیں.

۔

۔

۔

.

.

#jaffriapresspakistan #Jafariapress #AllamaSajidNaqvi #flood2025 #flood2025punjab