allama sajid ali naqvi

قائد ملت جعفریہ پاکستان ،علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکر میں غریب و مستحق سادات کے۱۲ گھرانوں میں امداد بسلسلہ جہیز تقسیم کی گئی۔
کلورکوٹ (ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکر کے ۱۲غریب و مستحق سادات گھرانوں میں بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں امداد تقسیم کی گئی ۔ ۔امداد بسلسلہ جہیز کی تقریب مدرسہ جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ ضلع بھکر میں منعقد کی گئی ۔۱۲ غریب گھرانوں میں بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں امداد فی گھر 10000/-روپے(مبلغ دس ہزار روپے)تقسیم کی گئی۔امداد بسلسلہ جہیز : ۱۔سید غضنفر عباس شاہ ۲۔سیدعلمدارحسین شاہ ۳۔غلام شبیر شاہ ۴۔سید امداد حسین شاہ ۵۔سید انوار حسین شاہ ۶۔سید امداد حسین شاہ ۷۔سیدابرار حسین شاہ ۸۔سیداقبال حسین شاہ ۹۔سید کرامت حسین شاہ۱۰۔بیوہ سید باغ حسین شاہ ۱۱۔سید نجم الحسن شاہ ۱۲۔سید کرم حسین شاہ کی گئی ۔امداد کی تقسیم بدست علامہ السید بختیار الحسن سبزواری صاحب ہوئی تقریب کے تمام تر انتظامات محمد ثقلین فردوسی (ضلعی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان )نے انجام دیے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے اس تعاون پر مستحقین نے دعائیں دے کر بھرپور شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here