قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی مسجد کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا
مبارک پور۔۔۔۔سندھ
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہراء (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام تعمیر کردہ، جامع مسجد نقویہ، مبارک پور تحصیل ٹھل، میں ماہ رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ میں مومنین کی بڑی تعداد میں شرکت. نماز جمعہ کے اجتماع میں امام جمعہ نے ماہ رمضان میں روزے کی اہمیت اور ماہ مبارک کے فضائل اور عظمت بیاں کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت ملیکتہ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہ کے وفات کی مناسبت سے بھی خطاب کیا۔
جبکہ یاد رہے کہ اسی جامع مسجد میں مومنین کی تربیت اور دین شناسی سے آگاہی کیلئے 3 روزہ ورکشاپ بھی جاری ہے اور بڑی تعداد میں مومنین شرکت کررہے ہیں۔



