قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس
راولپنڈی / اسلام آباد 16 اکتوبر 2020 قاٸدِ ملتِ جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ قاٸدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان اور وزیرستان میں ایف سی اہلکاروں، سیکیورٹی گارڈز اور ایک کپٹن سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی دہشت گردانہ حملوں میں شہادت کے واقعات کی مذمت کرتے ہر دو واقعات پر افسوس کااظہار کیا ہے اور دونوں واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اہلکار، سکیورٹی گارڈز ایک کپٹن اور 6 فوجی سپاہیوں سمیت 20 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوٸے دُعا کی کہ اللہ تبارک وتعالٰی تمام شہداء کے درجات متعالی فرماٸے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماٸے۔