تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے ضلع بھکر میں بے گھر خانوادوں کے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے ضلع بھکر میں بے گھر خانوادوں کے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری
کلورکوٹ (ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع بھکرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے انتہائی غریب و مستحق بے گھر خانوادوں کے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔مہنگائی کے اس دور میں آج ایک مزدور ،بیوہ،معذوریا بے سہارا خانوادے کے سربراہ کے لیے مکان کی تعمیر کروانا تو محض ایک خواب ہی رہ گیا ہے کہ جہاں غربت کا یہ عالم ہے کہ ایک غریب خانوادے کا سربراہ جو تازہ مزدوری سے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ایک بچے کے مریض ہو جانے پر علاج کی استعطاعت نہیں رکھتا وہاں وہ مکان بنانے کی سوچ تک نہیں رکھتا ۔ایسے ہی انتہائی غریب سادات و غیرسادات کے گھرانے جو کہ ایک ایک ذاتی کچے کمرے یا ہمسائے کے کچے کمرے میں کثیر العیالی کے ساتھ بغیر کسی باتھ رومز یا چاردیواری کے زندگی گزار رہے تھے اب الحمدُ اللہ اپنے ذاتی مکان سے شرف یاب ہو کر سکون دہ زندگی گزارسکیں گے۔انشاء اللہ!
مکانات کی تعمیر میں تمام تر انتظامی امور شیعہ علماء کونسل پاکستان(بھکر)کے تعاون سے محمد حسین اصغر،عارف حسین شاکری،پرویز عباس ثقفی، محمد ثقلین فردوسی انجام دے رہے ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے ایک خواب کو حقیقت کرنے والے انتہائی بہترین تعاون پر مستحقین اپنے پورے خانوادہ سمیت محبوب قائدِملتِ جعفریہ پاکستان،نمائندہِ ولی فقیہ حضرت علامہ السید المجاہد ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے لیے بھرپور دعاؤں کے ساتھ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزاری پیش کرتے ہیں۔