کلورکوٹ (ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب (پرنسپل جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیر نگرانی ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ میں مختلف مقامات پر 16ہینڈپمپس نصب کیے گئے۔16ہینڈ پمپس تحصیل کروڑ میں عوامی جگہوں پر لگائے گئے۔16ہینڈپمپس کی تنصیب سادات کالونی،آل علی چوک چونی،محلہ سادات یوسف شاہ،دین پور،یونین کونسل یوسف شاہ،ٹبہ نہراں والا،بستی نواں ٹبہ،بستی فقیراں والی،نزد سکول نواں ٹبہ،بستی جھرکل،بستی گنجڑ،ٹبہ حسن والا،چاہ توتاں والااور بستی بلوچاں مدنی میں کی گئی۔16ہینڈپمپس کی تنصیب میں تمام تر انتظامی امور برادر تنویر عباس خان (سوڑکپ)،برادر عارف حسین شاکری،برادر ثمر عباس، سجاد حسین اور محمد ثقلین فردوسی نے احسن انداز سے انجام دیے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے اہل علاقہ نے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے قائد محبوب کی صحت ،سلامتی و درازی عمر کے لیے بھرپور دعائیں کی۔