تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی کوششوں اور تعاون سے30ہزار کےقریب زائرین وطن پہنچ چکے ہیں ناصر عباس انقلابی

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی کوششوں اور تعاون سے30ہزار کےقریب زائرین وطن پہنچ چکے ہیں ناصر عباس انقلابی (جعفریہ پریس)*مسؤول شعبہ خدمت زائرین (ایران، عراق و شام) جناب سید ناصر عباس انقلابی نے قم اصفہان و مشہد میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مسلسل کوششوں شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ کے اراکین کی دن رات محنت رابطوں کے بعد اب تک 30ہزار سے زائد زائرین پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو مشکلات ہیں اور ان کے مستقل حل کےلئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس سال زائرین کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے