پشاور (اسٹاف) نمائندہ ولیِ فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آٰیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکریٹری مظفر علی آخونزادہ ،صوبائی سیکریٹری مالیات میر غلام مر تضی نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل چیف آرگنائزر یاسر علی عباس ، جنرل سیکریٹری ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی اطہر شہباز علی اور امامیہ جرگہ کء سینئر رکن مقبول جان جعفری کے ہمراہ سانحہ پارا چنار سبزی منڈی کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے لئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ( سی ایم ایچ)پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ برادر اقتدار حسین اور برادر کاظمی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف واڈز میں جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔ زخمیوں سے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبائی کابینہ کی جانب سے ہمدرد ی کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحت یابی کے لئے دعا کی۔