تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

۔راولپنڈی :

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائد ملت جعفریہ حضرت آیت سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے برادر بزرگ اور پاک محرم ایسویسی ایشن کے صدر مصدق حسین لاکھانی مرحوم و مغفور کی وفات حسرت آیات پر تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں دیگر قومی و ملی معاملات میں قائد محترم نے رہنمائی فرماتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ دوطرفہ امور کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تاکید کی۔ جبکہ صوبائی انتخابات میں تنظیمی امور پر بھی رہنمائی فرمائی۔ قائد محترم نے آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے بھی ملک بھر کے معاملات کے حوالے سے ترجہی بنیادوں پر نظارت کے امور انجام دینے کی تاکید فرمائی اور عزاءداری سید الشہداء کے پرامن انعقاد اور اس ضمن میں درپیش حائل مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔

۔