تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی جانب سے تھرپارکر میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل

قائد ملت جعفریہ کی جانب سے تھرپارکر میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل

قائد ملت جعفریہ کی جانب سے تھرپارکر میں پینے کے پانی کا منصوبہ مکمل
 
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہراء اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتما، ملک کے پسماندہ ترین ضلع تھرپارکر، سندھ میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر اور عوام الناس تک بآسانی میٹھے اور صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے سینکڑوں منصوبوں سے تھر کے ہزاروں خاندان استفادہ کررہے ہیں گذشتہ سال 2020 تک 400 سے زائد منصوبہ فراہمی آب کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔
الحمدللہ، اس سال بھی پانی سے محروم علاقوں میں منصوبہ فراہمی آب کے تحت کام جاری ڈیپ ہینڈ پمپ اور ڈیپ سولر پمپ کی تنصیب پر کام ہورہا ہے اور عوام الناس کی بنیادی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات ہورہے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ملک کے طول و عرض میں عوامی فلاح و بہبود پر اقدامات ہورہے ہیں اور ان کے مسائل حل ہورہے ہیں اور مستحقین اور مومنین، قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و اراکین اور مخیرین کے حق میں دعائیں کررہے ہیں۔
انشاءاللہ، یہ تمام کام حضرت قائم آل محمد عجل کے ظہور پر نور کے زمینہ فراہم کریں گے اور ان کا قلب مقدس ہم سے راضی آور خوشنود ہوگا۔