جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان ونمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمد حسین نجفی کے مدرسے سلطان المدارس سرگودہا کے سالانہ پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا- اس موقع پر شیعہ علما کونسل، جعفریہ یوتھ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں اور اجتماع میں شریک لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب قائد کا شانداراستقبال کیا اور ایک قافلے کی صورت میں جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ لایا گیا، جہاں انہوں نے قائد علامہ محمد حسین نجفی کی سرپرستی میں چلنے والے مدرسے کے سالانہ جلسہ سے خطاب کیا. جامعہ سلطان المدارس کا سالانہ جلسہ کل بھی جاری رہے گا، جلسے میں علما اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علما کونسل کے مرکزی سکٹری جرنل علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے