قائد ملت جعفریہ کی ہدایت زہرا اکیڈمی کے تعاون سے مسافرین افغانستان کی امداد
قائد ملت جعفریہ کی ہدایت زہرا اکیڈمی کے تعاون سے مسافرین افغانستان کی امداد
 
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مسافرین افغانستان کے مزید 200 گھرانوں کی بنیادی اور اہم ضروریات اور مشکلات کے حل کیلئے، شیعہ علماء کونسل پاکستان، ہزارہ ٹاون، کوئٹہ اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اینڈ اوپن اسکاوٹس کے رضاکاروں نے ان متاثرین کے گھروں تک باعزت اور باشرف انداز میں امدادی سامان پہنچایا، جس میں راشن، اشیائے خورد و نوش، برتن، چولہا، کمبل، قالین اور سرہانے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلہ میں بھی 200 گھرانوں کو اشیائے ضروریات فراہم کی گئی تھیں، اس طرح اب 400 سے زائد گھرانوں تک امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے اور اب بھی الحمدللہ، تعاون کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ یہ مسافرین شدید مشکلات اور بے سروسامانی کی حالت میں آئے تھے جن کے پاس چند جوڑے لباس کے سوا کچھ نہ تھا۔
اس موقع پر علاقہ کے علمائے کرام، عمائدین، مومنین اور متاثرین نے مشکل کی اس گھڑی میں بروقت تعاون اور بے لوث خدمات پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، زہرا اکیڈمی کے اراکین اور معاونین، سید الشہداء اسکاوٹس کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعا کی۔