• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 جولائی 2014 کو جمعۃ الوداع ’’عالمی یوم القدس ‘‘ کے طور پر منائے گی اور اس موقع پر احتجاجی اجتماعات‘ جلسے‘ جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور دنیائے عالم پر واضح کیا جائے گا کہ قبلہ اول بیت المقدس امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے اس کی صہیونی پنجوں سے آزادی اسلامیان عالم کا خواب ہے۔امت مسلمہ کی وحدت دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے‘ پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں موجود ہیں ‘قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ہم وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں
القدس کمیٹی راولپنڈی/ اسلام آباد کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں یوم القدس کے جلوس کے انتظامات کے جائزہ اجلاس جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ غلام قاسم جعفری‘ جنرل سیکریٹری نزاکت نقوی‘ ضلع اسلام آباد کے قائمقام صدر ملک تنویر حیدر‘ جنرل سیکریٹری تصور حسین اور دیگر عہدیداران شریک تھے‘ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے یوم القدس کا جلوس برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ چوک میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلے گا جس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی‘ صوبائی اور ضلعی عہدیداران‘ جعفریہ یوتھ‘ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن‘ انجمن جانثاران اہل بیت ‘ حیدریہ اسکاؤٹس ‘ الصادق اسکاؤٹس سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام‘ دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔
شیعہ علماء کونسل راولپنڈی/ اسلام آباد کے عہدیداران و کارکنان نے یوم القدس کے موقع پر جلوس کے انتظامات میں بھرپور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے روابط بارے بتایا اور حیدریہ اسکاؤٹس اور الصادق اسکاؤٹس کی جانب سے جلوس کے دوران حفاظتی امور انجام دینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد کے عہدیداران و کارکنان کی افطار پارٹیوں میں پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔