تازه خبریں

قم المقدسہ: مولانا مجیر محمد میثمی نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ کیا

قم المقدسہ:
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کے مسؤل امور زائرین مولانا مجیر محمد میثمی نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ کیا اور مسؤلین دفتر قائد ملت جعفریہ سے ملاقات کی ملاقات میں مختلف امور زیربحث لائے گئے۔
مدیر دفتر اور نمائندہ قائد حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی نے صاحب نے قبلہ مجیر میثمی صاحب کو دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور دفتر کی فعالیت سے آگاہ کیا اس موقع پر شعبئہ زائرین کے مسؤل سید ناصر عباس انقلابی, مہر غلام عباس سیال ,مسؤل دفتری امور مہر لیاقت علی سیال,مسؤل فرھنگی عباس ثاقب,رکن مجلس عاملہ کراچی ڈویزن کمیل نوارنی اور دیگر احباب موجود تھے۔