*برسی شھداء*
مجاھد ملت فخر ملت جعفریہ علامہ الطاف حسین الحسینی و علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین حافظ سیدمحمدثقلین نقوی
ان شھدا کی برسی بڑے ادب و عقیدت سے منائی گئ برسی کا آغاز تلاوت کلام مجید و زیارت عاشورا سے ہوا اس کے بعدمسول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس انقلابی نے یاد شھدا میں مرتبہ شھادت اور مقصد شھادت پہ مختصر و پر جوش خطاب کرتے ہوئے شھدا ملت جعفریہ کے مشن کو جاری رکھنے کا تجدید عہد کیا مولانا نائب علی کمیلی آف حیدر آباد نے شھادت کے مختلف پہلوں پہ گفتگو کرتے ہوئے شھدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے شھدا کی قربانیوں کو سراہا
انہی شھدا کی مرہون منت سےتشیعو زندہ و باعزت ہے
مہمان خطیب حجت الاسلام والمسلمین ابرار حسین نقوی صاحب نے بھی اپنے لطیف و مخصوص انداز میں ملت کے عظیم شھدا کی قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ یہ شھدا قوم وملت کا سرمایا ہیں ان کی یاد قوم و ملت میں ایک نئی روح پھونکتی ہے ان کی یاد سے قوم کے ایمانی جذبات کو تقویت پہنچتی ہے
اور آخر میں ایام فاطمیہ کی مناسب سے مصائب محمد وآل محمد بیان کیا
اور آخر میں مومنین میں نیاز تقسیم کی گئ
اور دعا امام زمان عج سے اختتام ہوا
*منجانب شعبہ خدمت زائرین دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائدملت جعفریہ قم المقدسہ*