جعفریہ پریس۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ضلعی صدر مجاہد علی اکبر کے ہمراہ امامیہ جامع مسجد حیات آباد پشاور کا نزدیک سے معائنہ اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا خصوصی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پرانہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت بھی کی-
حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زخمیوں کی عیادت کے بعد ایک پرہجوم میڈیا ئی ٹیم سے گفتگو کی،انہوں نے سانحہ جامع مسجد حیات آباد پشاورکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے باوجود ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شیعہ نسل کشی جاری ہے ، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ضرب عضب آپریشن کے دائرہ کار کو ملک بھر میں پھیلا کردہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے-