تازه خبریں

لا الہ الا اللہ کا نعرے کے بنیاد پر بننے والے ملک عزیز میں سکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ڈانس سیکھانے کی خبریں سننا کیا ڈوب مرنے کا مقام نہیں ؟

جعفریہ پریس – کل بروز بدھ 12 مئی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستام شعبہ قم المقدسہ کے زیر اہتمام پاکستان میں ثقافتی یلغار کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس سمینار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور حزب اللہ کے نمائندے جناب حجت الاسلام و المسلمین معین دقیق نے خصوصی خطاب کیا ۔
حجت الاسلام و المسلمین معین دقیق نے اپنے خطاب میں مغربی ثقافتی یلغار کو اسلام دشمن قوتوں کا اہم ہتیار متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے جہاں بھی اور جس معاشرے میں بھی حقیقی اسلام کو دیکھا کہ مختلف طریقوں سے اس معاشرے کو تباہ اور بر باد کرنے کی مکمل کوشش کی جس کے تاریخ میں سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے لبنان میں ثقافتی یلغار کو بیان کرتے ہوئے اس کے مقابلے میں کئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے مسؤل محترم علامہ مظہر حسینی نے اپنے خطاب میں دفتر قم کی تازہ ترین کارکردگیوں سے اگاہ کیا ۔ اس سمینار کے اخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے صدارتی خطاب کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں جاری مغربی اور غیر اسلامی ثقافتی یلغار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فحاشی اور عریانی کو بی انتہا ہوا دی جارہی ہے، چینلز والے تو یہ سمجھ رہے ہیں کہ اپنے چینلز کی ویزیٹرز بڑھانے کیلئے انہیں یہ فحاشی اور عریانی نشر کرنی چاہئے ۔ یہ ہمارا ، ہمارے دین کا اور ہمارے ملک کا ثقافت نہیں ۔ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب اسکولوں میں بھی ڈانس کی بھی ایک مخصوص ٹائمینگ رکھا جا رہا ہے جس میں لڑکے اور لڑکیوں کو ڈانس کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ جس وطن عزیز کو لا الہ الا اللہ کے بنیاد پر بنایا تھا آج اس میں سکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ڈانس سمیت دیگر غیر اسلامی ، غیر ملکی اور مغربی ثقافت کوسیکھانے کی خبریں سننا کیا ڈوب مرنے کا مقام نہیں ؟!
قائد ملت جعفریہ کئی برسوں سے قوم کے ہر خاص اور عام کو اس کی طرف متوجہ کروارہے ہیں کہ آج ہم پر ثقافتی جنگ کو مسلط کیا ہوا ہے ۔اسی لئے ہمیں اس طرف متوجہ رہنا چاہئے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی قدم اٹھانا چاہئے ۔ علامہ عارف واحدی نے اس کے بعد اپنی کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے حالیہ جنرل کونسل کے اجلاس پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب قومی پلیٹ فارم کا تنظیمی سیٹ اپ اب مکمل ہوگیا ہے اور اب گاوں گاوں تک یونٹ سازی ہوچکی ہے اور اگر کہیں سیٹ اپ موجود نہیں یا کویہ مسئلہ ہے تو فوری طور پر مجھے نشاندھی کریں میں خود اس علاقے کا دورہ کر کے ان شاء اللہ ان مشکلات کو حل کروں گا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان میں آنیوالا الیکشن کے بارے میں کہا کہ مومنین کی مدد سے ہم ۲ مرتبہ حکومت بنا چکے ہیں اور ان شاء اللہ اس مرتبہ بھی بھر پور انداز میں میدان میں آئیں گے ۔

جعفریہ پریس کے نمائندے  کے مطابق اس سے قبل علامہ عارف حسین واحدی نے قم کےاساتذہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب کیا اور شیعہ علماء کونسل کی سیاسی اجتماعی کارکردگی سمیت ملکی تازہ ترین حالات بیان کئے جبکہ جامعہ الزہرا میں بھی خواہران  کے  اجتماع خطاب کیا-