کراچی خبر جعفریہ پریس: متحدہ مجلس عمل پاکستان کی مرکزی قیادت کا اعلان کراچی میں  منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی متحدہ مجلس عمل نائب صدر منتخب ہوئے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق ،پیر اعجاز ہاشمی اور جمیعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ مولانا ساجد میر کو نائب صدر نامزد کیا گیا جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ عارف حسین واحدی مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل منتخب۔اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سکریٹری مالیات متحدہ مجلس عمل منتخب اور جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا اویس نورانی ابن مرحوم شاہ احمد نورانی مرکزی سکریٹری اطلاعات نامزد  ہوئے،اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ رمضان توقیر متحدہ مجلس عمل پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل میں جمعیت علمائے اسلام کے  مولانا عبدالغفور حیدری ، جمعیت علمائے پاکستان کے محمد خان لغاری ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے شفیق پسروری بھی شامل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here