متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدور کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔جس میں صوبہ خیبر پختونخوامیں ایم ایم اے کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ٹکٹوں کے حوالے سے بہت سے معاملات حل ہوگئے ہیں ۔بہت کم معاملات ایسے ہیں جن کا فیصلہ مرکزی قیادت و مرکزی پارلیمانی بورڈ کریں گا۔اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان،صوبائی صدر اسلامی تحریک و صوبائی نائب صدر متحدہ مجلس عمل علامہ حمید حسین امامی،سیئنر نائب ،صدر متحدہ مجلس سینٹر مشتاق احمد خآن،ممبر صوبائی پارلیمانی آخونزادہ اقتدار علی مظہراسلامی تحریک مولانا فضل الرحمن مدنی مرکزی اہلحدیث،فیاض حسین جمعیت علمائے پاکستان،مفتی کفایت اللہ،ڈاکٹر اقبال خلیل نے شرکت کی۔