تازه خبریں

MMA PAKISTAN

متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا اہم فیصلے کئے گئے

30مئی 2018 کراچی:متحدہ مجلس عمل پاکستان کا سربراھی اجلاس کراچی میں مولانا شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ پر منعقد ھوا جس میں ایم ایم کے صدرمولانا فضل الرحمان ،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،سیکریٹری مالیات علامہ شبیر حسن میثمی،جناب سراج الحق،مولانا عبدالغفور حیدری،مولاناشاہ اویس نورانی اور دیگر ذمہ داران شریک ھوئے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات نزدیک آگئے لہذا انتخابی کمپئن کو تیزی سے چلایا جائے۔مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ممبران کا اعلان کیا گیا اور صوبائی پارلیمانی بورڈز کو ھدایت کی گئی کہ امیدواروں کے نام چار جون تک فائنل کئے جائیں تاکہ چھ جون کو مرکزی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی فہرست کو فائنل کرے،سیاسی جلسوں اور ریلیوں کو ترتیب دیا گیا چوبیس جون پشاور،انتیس جون ملتان،چار جون کوئٹہ،آٹھ جون کراچی،بارہ جون مالاکنڈ اور راولپنڈی کی تاریخ صوبے سے مشورہ کر کے دی جائے گی-ھر ڈویژن میں مرکزی قائدین کی قیادت میں بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی- پانچ جون کو اسلام میں مرکزی قائدین انتخابی منشور کا اعلان کریں گے-ساری رات میٹنگ جاری رھی رات دو بجے پرھجوم میڈیا بریفنگ دی گئی-اس کے علاوہ عالم اسلام کے مسائل،سامراجی طاقتوں کی سازشیں،ملکی سیاسی حالات اور انتخابات کی تازہ صورتحال پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا-میڈیا بریفنگ کے بعد جناب شاہ اویس نورانی کی طرف سے شرکا اور میڈیا کو سحری دی گئی-