جعفریہ پریس- شیعہ علما ء کونسل گلگت کا محرم اؒ لحرام کے حوالے سے ایک اہم جلاس صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی کے زیر صدارت صوبائی آفس میں منعقد ہوا جسمیں علما ء کرام ، ذیلی انجمنوں کے صدور ، یونٹس صدور ، جے ۔ایس ۔او ، جعفریہ یوتھ اور معززیں علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد ہے او ر دہشت گرد وں کی نظریں اس حساس علاقے پر لگی ہوئی ہیں ان حالات کے پیش نظر انتظامیہ کو چاہئے کہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھیں اور عزاداروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ آئین پاکستان کی رو سے عزاداری ہمارا حق ہے جبکہ ہمیں محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عزادروں کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حساس علاقوں کے امام بارگاہوں میں واک تھر وگیٹ لگائے جائیں اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے گلگت انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سکردوکے ڈپٹی کمشنر وہاں کے ذمہ داروں کو بلا کر میٹنگ کرتے ہیں جبکہ یہاں کی انتظامیہ غیر ذمہ داروں کو بلا کرمیٹنگ کرتی ہے جو کہ قابل آفسوس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل جٹیال علی مسجدمیں بم رکھنا اور سانحہ حراموش کا واقعہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے مگر دوسری جانب انتظامیہ نے دونوں واقعات کو کوئی خاص توجہ نہیں دی اور اب اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا اثر ورسوخ گلگت کی طرف بڑھ رہا ہے لہذا حکومت قبل از وقت حکمت عملی ترتیب دے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حالات پر گہری نظر رکھیں تاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ اجلاس میں محرم الحرام کیلئے شیعہ علما ء کونسل کا ’’ جعفریہ عزاداری رابط کونسل ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا جو محرم الحرام میں انتظامات ، عزاداروں کے تحفظ کیلئے اقدامات اور انتظامیہ سے رابط کرئے گی ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت