• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی

محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی

محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایات کی روشنی میں صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میںشرکت و تجاویز دیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل
اجلاس میں شریک مکتب تشیع کے تمام علما ءکرام کا باہمی مشاورت کے بعد محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے 20نکاتی ایس او پیز پر اتفا ق۔
راولپنڈی /اسلام آباد 17جولائی 2020ء(جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شرکت و تجاویز دیں اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں شریک مکتب تشیع کے تمام علما ءکرام نے باہمی مشاورت کے بعد محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے 20نکاتی ایس او پیز پر اتفا ق کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے 20 نکاتی ایس او پیز پر اتفاق کرلیا گیا۔انہوںنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری اور وائرس کے تدارک کے لیے رہنما اصولوں پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ممتاز علمائے کرام کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، علامہ عارف واحدی، علامہ راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ بشارت امامی اور علامہ سجاد حسین نقوی نے شرکت کی۔صوبائی گورنرز، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور چاروں صوبوں سے مختلف علما ءکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔علامہ عارف واحدی نے مزیدکہا کہ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام نے متفقہ طور پر عزاداری اور مجالس کے لیے درج ذیل ایس او پیز پر اتفاق کیاجس میں مجالس و عزاداری میں فاصلے کا خیال رکھا جائےگا، امام بارگاہ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے نشان لگائے جائیں گے،ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امام بارگاہ کی انتظامیہ داخلی راستوں کے باہر ماسک فراہم کر سکتی ہے۔ قالین کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گاالبتہ امام بارگاہ سے باہر جراثیم سے پاک چٹائیاں بچھائی جا سکتی ہیں، اگر قالین ہوں تو روزانہ ان پر کلورین کا اسپرے کیا جائےگا۔ گھروں میں منعقدہ مجالس میں بھی ایس او پیز کا خیال رکھا جائےگا، کورونا کی وجہ سے طویل مجالس کے انعقاد سے اجتناب کیا جائےگا، مجالس کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائےگا، عمر رسیدہ افراد کو عمومی مجالس میں شرکت سے اجتناب کیا جائیگااور انہیں صرف گھروں کی مجالس تک محدود رہنے کی گذارش کی جائیگی ۔ مجالس کے شرکا غیر ضروری اشیاءاپنے ہمراہ نہیں لائیںگے۔ مصافحہ، معانقہ وغیرہ سے احتراز کیا جائے گا، تبرک اور نیاز کے دستر خوان کی بجائے پارسل کا اہتمام کیا جائےگا۔عزادارعَلم، تعزیہ اور شبیہہ کی زیارت پر ہجوم سے اجتناب کریںاور دور سے زیارت پر اِکتفا کریں گے۔ عزاداری کے منتظمین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے اور ایکدوسرے سے تعاون کریںگے۔ محرم الحرام اورعاشورہ کے جلوسوں کے لیے ایس او پیز کے تحت لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔ جلوس میں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک لگانا ضروری ہوگا،جلوس میں افراد کے مابین مناسب فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا، پانی پینے اورپلانے کے دوران مشترکہ برتن کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ڈسپوزل گلاس اور پلیٹس کا استعمال کیا جائے گا،رضا کار اسکاو¿ٹس کے ذریعے جلوس کے شرکا سے ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ شرکا کی تعداد مناسب اور کم ترین وقت میں جلوس کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے، عمر رسیدہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد جلوس میں شرکت سے گریز کریں۔آخر میں اُنہوںنے کہا عزاداران ِمظلوم کربلااور بانیان مجالس و لائسنسداران جلوس علم و ذوالجناح و تعزیہ 20نکاتی ایس اوپیز پرعمل کرکے قومی یکجہتی اور مختلف مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کورونا کے پھیلاﺅ کے انسداد میں تعاون کرنے اور عزاداروں کے جان کے تحفظ کویقینی بنائیں،علامہ عارف واحدی نے صدر مملکت ، وزیر داخلہ ، وزیر مذہبی امور کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔