پشاور۔
Jafariapress.com
محرم کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور نے مُحرم الحرام میں عزادارئ سید الشہداء۴ کی پُرامن برگذاری کیلئے ایس پی سٹی جناب شہزاد کوکب سے ملاقات کی- وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کر رہے تھے جبکہ وفد میں پشاور بھر سے محرم کمیٹی میں منتخب کیے گئے متولیانِ امام بارگاہ و بابیانِ مجالس و جلوس سمیت تنظیمی عہدیدار بھی شریک ہوئے جن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر اور ضلعی محرم کمیٹی کے سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر، ضلعی جنرل سیکرٹری علی عرفان میر، آغا سید ابرار شاہ جعفری، شاہد امداد بیگ، سید نثار علی شاہ، سید اظہر علی شاہ، احمد علی جعفری، آغا سید مرتضیٰ عباس رضوی، سید شیر شاہ رضوی شامل تھے۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ بھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایس پی سٹی نے وفد کی مُحرم الحرام میں انتظامی اقدامات اور تحفظات تفصیل سے سُنے اور تمام انتظامات کو امن و امان کے قیام کے مطابق ڈھالنے کی یقین دھانی کرائی جبکہ مُحرم الحرام میں انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے سیکیورٹی پلان سمیت مجالس و جلوسہائے عزاء کے تحفظ کیلئے اُٹھائے دیگر اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ وفد نے بھی پولیس انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے مُحرم الحرام میں مراسم عزاداری کے پُرامن اور بہتر انداز میں انعقاد کے لیے انتظامیہ اور شیعہ قوم کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کاوشوں کو عملی جامع پہنانے پر بھی اتفاق کیا ۔