جعفریہ پریس۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جھنگ گڑ مور پر ہزاروں افرد سےملت جعفریہ کو درپیش مسائل اور ان کےحل کے حوالے سےپالیسی ساز خطاب کیا۔اپنے خطاب میں حالات حاضرہ بالخصوص عراق کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں رہنے والے آپکے بھائی اتنی قابلیت رکھتے ہیں کے اس سازش کو ناکام بنائیں،پھر بھی اگر ضرورت پڑی تو ہمارا سب کچھ حاضر ہے کربلا کی حفاظت کے لیے،مرجعیت عظمیٰ نے جو بیان دیا ہے ہم منتظر ہیں واضح ہوکہ یہ عراق کی عوام تک محدود ہے یا پوری دنیا کے لئےہے.جب بھی مراجع بلوائینگے ہم کسی رکاوٹ کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دینگے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کی حفاظت مظبوط ہاتھوں میں ہے جیسے حضرت زینب کے روضۂ کی تھی ،ہے اور رہے گی اور اس میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں،ہم فاتح خیبر کے ماننے والے ہیں میدان میں آکر لڑتے ہیں چوروں کی طرح نہیں آتے انہوں نے جھنگ کی سیاست میں حاصل ہونے والی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ (تکفیری)میدان میں آئے تھے آپ نے دیکھا ٢ بار انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قائد محترم کی آمد سے جلسہ کے اختتام تک جھنگ کی فضا قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ادر شدید گرم موسم کے باوجود مومنین اپنے محبوب قائد کے عشق میں دیوانہ وار حاٖضر رہے۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات