جعفریہ پریس جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۱ تا ۳ مارچ ملتان کے مختلف علاقوں :جامعہ فاطمۃ الزھراؑ ء شیعہ میانی ملتان ، قذافی چوک قیصر آباد یونٹ ،جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پیراں غائب ، محلہ جھک اندرون پاک گیٹ ، وی آئی پی کالونی سورج میانی ملتان کے دورہ جات کئے اور تنظیمی نشستوں اور سمینارز میں شرکت و خطاب کیا ۔اپنے دوہ جات میں انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کی طالبات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں یہ معلمات بن کر قوم کی روحانی تربیت کرتی ہیں اسی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات دیگر علوم پہ دسترس حاصل کر کے ملت تشیع کے استحکام کا باعث بنتی ہیں، بحکم قائد محترم وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والی خواہران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان سے استفادہ حاصل کیا جائے اور دختران ملت جعفریہ کی تربیت و کردارسازی کرتے ہوئے ان کو زینبی کردار ادا کرنے لے لئے تیار کیا جائے۔
مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجعیہ زھرا علوی اور ڈویژنل آرگنائزر ملتان مہک رباب کے ہمراہ علامہ سید تقی شاہ صاحب سے ملاقات کی اورانھیں جے ایس او طالبات پاکستان کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے رہنمائی لی ،علامہ صاحب نے تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤ ں کا اظھار کیا۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی