تازه خبریں

مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان سے آیت اللہ ریاض الحکیم کی ملاقات و عیادت

آیت الله سید ریاض الحکیم (دام عزه) نے مسئول شعبہ زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب کی حضرت ولی عصر (ع) ہسپتال، سی سی یو روم میں عیادت کی اور انقلابی صاحب کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی.واضح رہے کہ مسؤل شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی برائے ایران عراق شام محترم سید ناصر عباس نقوی انقلابی قم المقدسہ میں دل کا دورے کی وجہ سے علیل ہیں ۔ اس وقت انقلابی صاحب کی طبیعت بہت بہتر ہے ۔ مکمل صحت یابی کے لئے تمام مومنین سے دعا کی اپیل کی جاتی ہے ۔