مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
عینی شاہدین کے مطبق صیہونی فوجیوں کی ایک ٹولی نے باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فلسطینی نمازیوں نے شدید اعتراض کیا۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر صوتی اور دھواں چھوڑنے والے بم پھینکے جس کے نتیجے میں میں درجنوں نمازی زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج اور صیہونی انتہا پسند بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لیے مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔