تازه خبریں

مشرقی افغانستان میں فوج کی کارروائی میں کم از کم سات داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ داعش دہشت گرد، صوبے ننگرہار میں آچین کے علاقے میں فوج کی کارروائی میں ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی اس کارروائی میں دو داعش دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔حالیہ مہینوں میں افغان فوج نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گردگروہ اور طالبان کے خلاف اپنی کاررائیاں تیز کردی ہیں۔افغانستان سے ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی صوبے قندھار میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔