جعفریہ پریس – ولی امر مسلمین قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر سال کی طرح امسال بھی نئے ہجری شمسی سال 1394 کے آغاز کے موقع پر مشہد مقدس حرم ثامن الحجج حضرت امام رضا علیہ السلام میں تشریف فرما ہوئے اور روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام میں لاکھوں زائرین اور مجاورین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام کے مستقبل کو روشن اور تابناک قراردیا ۔ ایرانی ذرائع کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج نئے سال کے آغاز اور نوروز کے موقع پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں لاکھوں زائرین اور مجاورین کے اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام کے مستقبل کو روشن اور تابناک قراردیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت فریق مقابل کو بھی ہے ہمیں امریکی مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے امریکہ ایرانی عوام کو اسلامی نظآم کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنی تمام سازشوں میں اس سے پہلے بھی ناکام ہوا ہے اور اس کے بعد بھی ناکام ہوگا ۔