مشیر خارجہ کی کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی الزامات کی مذمت
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بے بنیاد بھارتی الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بیانات سے گریز کرے جن سے دونوں ملکوں کے عوام کے جذبات مشتعل ہوں۔