جعفریہ پریس – معروف ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس آف ملتان لاہور میں دہشتگردوں کی فایرنگ سے شہید ہوگئے – تفصیلات کے مطابق ان کی گاڑی پرایف سی کالج لاہور کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ لاہور قومی مرکز میں مجلس عزا پڑھکر واپس جارہے تھے ان کوچار گولیاں لگیں انہیں زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ذاکراہلبیت جناب ناصر عباس کی شہادت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او نے پر زور مذمت اورپنجاب حکومت سے قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے-
اس موقع پرجے ایس اوکے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے جا رہا ہے اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیے کہ فی الفور دہشت گردوں کو لگام دے اوراس قتل عام کے بازار کو طاقت سے روکا جائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں-
شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی نائب صدرسید کاظم حسین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ حکمران دہشتگردوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، صورتحال سے واضح ہوچکا ہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہوجائیگی، قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے
جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذاکر اہلبیت جناب ناصر عبّاس شہید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی ملک کیلیے ناسوربن چکی ہے، حکومت عوام کو تحفظ فرہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے اہل تشیع کا قتل عام کیا جارہا ہے، حکومت دہشتگردی کے واقعات کا فوری نوٹس لے، ذاکر اہلبیت ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لیا جائے-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد