جعفریہ پریس – پشاورکے علاقے حیات آباد کے امام بارگاہ امامیہ میں نمازجمعہ کے دوران ہونے والا سانحہ جس میں ٢٣ افراد شہید اور٦٠ سے زائد زخمیوں کے غم میں پورے ملک میں ملت تشیع سوگوار ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر سانحہ حیات آباد مسجد امامیہ میں ہونے والے دہشت گردی کے المناک سانحہ پر ملک بھرمیں ٣روزہ سوگ ہے ،آج (اتوار) ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجائے گا،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شہداء پشاورکے نمازجنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا کوبتایا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،حکمران مذمتی بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں، دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا ایکشن پلان مکمل ناکام ہوچکا ہے،اصل قاتلوں اوردہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے کی بجائے بالخصوص پنجاب میں پرامن شہریوں کوگرفتارکیا جا رہا ہے،توازن کی پالیسی ابتک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے خونی درندے ہیں جن کا انسانیت سے دورکا بھی واسطہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں ،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا کرقوم کوحقائق سے آگاہ کیا جائے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی سیکرٹری جنرل وسیم اظہرترابی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدعلی اخونزادہ پرمشتمل اعلیٰ سطحی تنظیمی وفد اورضلعی عہدیدارن کے ہمراہ حیات آباد پشاورپہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شہداء کی نمازجنازہ پڑھائی اوربعدازاں متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اورشہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے لئے ان کے گھروں میں گئے۔
اس موقع پرعلامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ عوام کے مال وجان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد چٹیاں ہٹیاں،شکارپوراوراب حیات آباد میں قیامت صغریٰ برپا ہوگئی مگر افسوس عوام تحفظ کے لئے پنجاب،سندھ اورخیبرپختونخواہ میں عملی اقدامات نظرنہیں آتے،انہوں نے اس موقع پرشہداء کے لواحقین سے بھی دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بعدازاں سانحہ میں زخمی ہونے والے مومنین کی تیمارداری کے لئے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفد کے ہمراہCMH اور HMCہسپتالوں میں جاکرعلاج ومعالجے کی غرض سے داخل زخمیوں کی عیادت بھی کی اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات