• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ملک بھر میں آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

قوم آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہائوس کی بجائے کنونشن سینٹر میں ہوگی، وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تقریب کا مقام بارش کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے بعد میں صدر قوم سے خطاب کریں گے، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہ، اراکین پارلیمان، سفارتی نمائندے اورسینئر حکام تقریب میں شریک ہوں گے۔

چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ یوم آزادی کی قومی تقریبات میں شرکت کے لئے خاص طورپر اسلام آباد پہنچے ہیں، اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے، تقریب کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور داخلہ کارڈز کے ذریعے ہوگا۔

یوم آزادی کے موقع پر شاہراہ دستور پر واقع ایوان صدر، پارلیمنٹ ہائوس، سپریم کورٹ، وزیراعظم آفس ،پاک سیکرٹریٹ اور دیگر عمارتوں کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی چوک کو بھی کھول دیاگیا ہے‎۔

قبل ازیں پرچم کشائی کی تقریب 17 سال بعد پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں منعقد کرنے کی چیئرمین سینٹ کی تجویز سےوزیراعظم نے اتفاق کیا تھااس سلسلےمیں انتظامات بھی کرلئے گئے تھے لیکن خراب موسم کی وجہ سے یہ تقریب حسب سابق کنونشن سینٹر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور ترک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بھی وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے ایئرشو میں حصہ لیں گے۔

تینوں فضائیہ کے طیارے فضا میں بل کھاتے اور مختلف فارمیشنز بنا کر رنگوں کی صورت کرتب دکھا کر شہریوں کو محفوظ کریں گے،ائر شو آج دوپہر ایک بجے ایف نائن پارک میں ہوگا۔

اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف(آپریشن) ایئر کموڈور احسن رفیق نے اس بڑے ایئر شو کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور ترکی اور سعودی عرب کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے یوم آزادی کے موقع پر ان ٹیموں کا پاکستان اورپاکستانی عوام سے محبت اور گہرے رشتوں کا مظہر ہے۔

پرچم کشائی کی تقاریب کے ساتھ ساتھ ریلیاں،سیمینار جلسے جلوس نکالے جائیں گے۔ 14اگست کو صبح8بجکر 58منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے جس کےبعد ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرنے کے بعد ٹھیک 9 بجے پرحم کشائی کی تقاریب ہوںگی۔