جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، بتایا جائے بے گناہ مسافروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، عیدالاضحی کی خوشیوں میں متاثرین سیلاب کو بھی یاد رکھا جائے، سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، چاہتے ہیں احتجاجی مظاہرین عید گھروں میں کریں، حکومت سمیت فریقین لچک کا مظاہرہ کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورۂ کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر بلاتفریق امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں عیدالاضحی کے موقع پر اپنے متاثرہ بھائیوں کو بھی یاد رکھیں کیوں یہ عید ایثار کا پیغام لے کر آتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی سیاسی و امان کی صورتحال پر سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ روز ہونیوالے مسافربسوں پر ہونیوالے دہشتگردی حملوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ بتایا جائے کہ بے گناہ مسافروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور قوم کو حقائق بتاکر ان انسانیت کے قاتل خونی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں عیدالاضحی احتجاجی مظاہرین اپنے گھروں میں گزاریں حکومت سمیت تمام فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ایسے حالات میں تحمل و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد