ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت امدادی سرگرمیوں سمیت رضاکارانہ خدمات جاری
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت پاکستانی میں عالمی وباءکرونا وائرس کے سلسلسے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایات پر لاک ڈاؤن سے متاثرہ طبقے کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے امدادی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر جاری اس سلسلے میں سندھ پنجاب بلوچستان،خیبر پختونخواہ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ضرورت مندوں کی امداد کی جارہی ہے اس قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اراکین بڑے پیمانے پر رضاکارانہ خدمات بھی انجام دے رہے ہیں