ملک بھر میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد
شیعہ علماء کونسل پاکستان محمدی ڈیرہ یونٹ ضلع ملیر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشن عید زہرا علیہ سلام و محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اہلسنت نعت خوانوں سمیت شعراء کرام بھی تقریب میں شریک رہے شیعہ علماء کونسل کے مقامی عہدیداروں سمیت کراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی تقریب میں شریک رہے تقریب میں خطیب باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی