• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ملک میں موجودہ صورت حال کے بارے میں دینی جماعتوں کا اھم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ھوا

جعفریہ پریس ملک میں موجودہ صورت حال کے بارے میں دینی جماعتوں کا اھم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ھوا جس میں پاکستان میں ھر مسلک کی نمائندہ جماعت نے شرکت کی ،جمعیت علما اسلام ف،اسلامی تحریک پاکستان،جماعت اسلامی،جمعیت علما پاکستان اور جمعیت اھل حدیث نے شرکت کی۔
دھشت گردی کے بارے میں متفقہ موقف اپنایا گیاکہ دھشت گردی کی بالعموم اور سانحہ پشاوربالخصوص شدید مذمت کرتے ھیں،دھشت گردوں کے خلاف جو قومی اتفاق رائے قائم ھوا ھے ھم اس کی بھرپور تائید کرتے ھیں،دھشت گردوں کے خلاف جو اقدامات اٹھائے جا رھے ھیں ان کی مکمل حمایت کرتے ھیں،سزائے موت کی بحالی کا متفقہ طور پر اطمینان کا اظھار کرتے ھیں البتہ بلا امتیاز پھانسیاں دی جائیں جن جن کی سزائے موت کی اپیلیں سپریم کورٹ سے خارج ھو چکی ھیں ان سب دھشت گردوں کو لٹکایا جائے،تمام دھشت گردوں کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں،21ویں ترمیم میں مذھبی،مسلکی،لسانی،قومی،سیاسی دھشت گردی کو شامل کیا جائے کسی قسم کی دھشت گردی کو تحفظ نہ دیا جائے،اس ترمیم میں صرف مذھبی،مسلکی دھشت گردی کو شامل کر کے باقی دھشت گردوں کو کیوں تحفظ فراھم کیا جا رھا ھے ،اگر ملک سے دھشت گردی کا خاتمہ کرنا ھے تودھشت گردی کی تمام اقسام کو شامل کیا جائے۔
مدارس کے حوالے سے جو کہا گیا کہ کچھ مدارس ملوث ھیں اس میں یہ موقف اپنایا گیا ھے کہاگر ایسے مدارس کے بارے میں ثبوت موجود ھیں تو اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ کو اعتماد میں لے کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
آخر میں اس بات کی وضاحت اور تاکید کی گئی ھے کہ ھم چاھتے ھیں کہ تمام قوم متفق ھو گئی کہ دھشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنا ھے تو ھم حکومت اور فوج کو پوری طرح سپورٹ کرتے ھیں اور پوری قوم یہی چاھتی ھے کہ ھر قسم کی دھشت گردی کا خاتمہ کیا جائے اور کسی قسم کی دھشت گردی کو تحفظ فراھم نہ کیا جائے۔
آخر میں مولانا فضل الرحمان،علامہ عارف حسین واحدی،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،پروفیسر ساجد میر ،علامہ رمضان توقیر،مولانا عبدالجلیل نقشبندی،پیر محفوظ مشہدی،اکرم درانی،پیر جمیل ھاشمی،حافظ حسین احمد نے پر ھجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا