پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7291 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ہونے والی 137 اموات میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 47 اور خیبرپختونخوا میں 45 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک موت ہوچکی ہے۔