جعفریہ پریس- ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس صوبائی الیکشن کے سلسلے میں ادارہ نور حق کراچی میں منعقد ہواجس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر ابولخیرمحمد زبیر نے کی جس میں اسلامی تحریک پاکستان کی نمائندگی علامہ سید ناظر عباس تقوی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان صوبۂ سندھ اور علامہ جعفر سبحانی صدر اسلامی تحریک پاکستان کراچی ڈویژن نے کی۔اس اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے صدر اور جنرل سیکرٹری جناب اسد ﷲ بھٹو( صدر) اور قاضی احمد نورانی( جنرل سیکرٹری) بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے جب کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کا سینئر نائب صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کو منتخب کیا گیا۔