جعفریہ پریس – نائجیریا میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے تازہ حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں نے لوگوں کی املاک کو بھی آگ لگادی ہے۔ نائجیریا میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے تازہ حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں نے لوگوں کی املاک کو بھی آگ لگادی ہے۔اطلاعات کے مطابق مقامی رکن پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ بوکو حرام نے گووزا قصبے کے کئی گاؤں پر حملہ کرکے متعدد گھروں، مساجد اور گرجا گھروں کو جلا دیا جس سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جان بچانے کی کوشش کے دوران علاقے سے نکلنے والے متعدد افراد کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا، مقامی افراد کے مطابق شدت پسند تنظیم کے حملے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے تاہم خراب مواصلاتی نظام اور آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی حتمی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم اس سے قبل بھی نائجیریا کے متعدد قصبوں اور علاقوں میں کئی حملے کرچکی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ نائیجیرین حکومت ان کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آتی ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت